بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کا یو ای اے میں سیلاب کی وجہ سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب کی وجہ سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

زیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا۔ وزیراعظم نے پوسٹ کیا کہ میری مخلصانہ ہمدردیاں اور دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کو متاثرہ خاندانوں کی مکمل مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔قبل ازیں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں معاونت کی فراہمی پر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف ،پاک فوج، ، وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر اس امتحان سے جلد سرخرو ہو کر نکلیں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…