بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی وزراء پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں طلب

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے آئندہ اجلاس میں وفاقی وزراء کو طلب کرلیاہے ،ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس 2 اور3 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا ، ڈالر کی اڑان ،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی

وجوہات پر بریفنگ کے لئے وفاقی وزراء کوپی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں طلب کیا گیا ہے،اجلاس کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں گے ،وزیر اعظم شہباز شریف سمیت تمام پارٹیوں کے قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کری ںگے، اجلاس میںملک میں بجلی اور معاشی بحران پر متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لے گی،ذرائع نے مزید بتایا کہ دو روزہ اجلاس میں مہنگائی کے خاتمے اور معاشی بہتری کے لئے تجاویز دی جائیں گی،پی ڈی ایم قیادت مکمل بریفنگ کے بعد مہنگائی عمران خان حکومت نے کی کا بیانیہ آئندہ اجلاس میں تشکیل دیا جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم نے آئندہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی شرکت کی دعوت دیدی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…