ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

تین رکنی بینچ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں، مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین رکنی بینچ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ براہ کرم 3 رکنی بینچ کا بھی شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں

جنہوں نے آپ کیلئے قانون اور انصاف سے ہٹ کرفیصلہ دیا۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے عدالتی فیصلے کو جوڈیشل کْوقرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کا قتل نامنظور ،حکومت کو سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے ،لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ روز شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم کرکے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…