بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوں لگتا ہے کہ ملک کے درد کا ٹھیکہ صرف ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے لے رکھا ہے، احسن اقبال

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کیس کے فیصلے پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یوں لگتا ہے کہ ملک کے درد کا ٹھیکہ صرف مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے لے رکھا ہے۔احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں اپنی سیاسی ساکھ داؤ پہ لگا کر ملک اور معیشت کو سنبھالنے پر لگی ہیں ،دیگر اداکار کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسا ہو اگر پیٹرول کی قیمت 12 اپریل پر واپس لا کر اداکاروں سے کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟۔انہوںنے کہاکہ 2017 میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو برطرف کیا جس کے نتائج آج تک قوم بھگت رہی ہے جبکہ 2022 میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو برطرف کیا گیا، اس کے نتائج کیا نکلیں گے آنے والا وقت بتائے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…