ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سائفر وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانے کا دعویٰ مکمل بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ نے اس دعوے کو سراسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفرکمیونی کیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سائفرکمیونی کیشن(خفیہ سفارتی مراسلہ) وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانے کا دعوی مکمل بے بنیاد ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سائفرکمیونی کیشن وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے پوشیدہ ہونے کا سوال ہی نہیں ہوتا، دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے،اس کے کام پر شکوک پیدا کرنا نقصان دہ ہوگا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے گزشتہ دنوں دعوی کیا تھا کہ سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا تھا پھر زبردستی نکلوایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…