ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو پی ٹی آئی کی مچائی تباہی سے نکال لیا تو خود کو کامیاب سمجھیں گے‘ حمزہ شہباز

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، راہ حق پارٹی سمیت آزاد اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔مشترکہ اجلاس میں تمام اراکین نے ہاتھ بلند کر کے

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے،1993 سے بحیثیت سیاسی کارکن محاذ پر ڈٹا ہوا ہوں،خوب جانتا ہوں کہ مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے۔ نہ ہار ابدی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے،مشن پاکستان کو بچانا اور سنوارنا ہے جو انشااللہ جاری رہے گا۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم چاہتے تو پی ٹی آئی کی طرح ریاست کو نقصان پہنچا کر سیاست کر سکتے تھے لیکن ہم نے ریاست کو مقدم رکھا،وطن عزیز پاکستان ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے، پاکستان کو پی ٹی آئی کی مچائی تباہی سے نکال لیا تو خود کو کامیاب سمجھیں گے۔ خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے جس تک انشااللہ ضرور پہنچیں گے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، بھرپور مقابلہ کریں گے ۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 22 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے بارے میں حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔اجلاس کے شرکاء نے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن جیتنے والے نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…