بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیٹے کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی خبریں،شاہ محمود قریشی نے بڑی بات کہہ دی

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ زین قریشی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

،پرویز الٰہی ہی تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے واحد امید وارہیں ۔ دوسری جانب وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آج ہمارا کیس سن رہی ہے،اس کیس نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ملک میں آئندہ آنے والے دنوں میں کس قسم کی حکومت ہوگی، وہ قیادت کو اس ملک کے خزانے کی رکھوالی کرے گی یا وہ جو ملک کا خون چوسے گی یا وہ قیادت کو منی لانڈرنگ کے زریعے اس ملک کی دولت باہرمنتقل کرے گی۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکی ہے اور لوٹوں کو مسترد کردیا ہے ،میں پیشن گوئی کرہا ہوں جنرل الیکشن میں بھی قوم لوٹوں کو مسترد کرے گی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستان کی قوم بازاری کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،موجودہ حکومت نے نیب قانون کاحلیہ بگاڑ دیا ہے،نئے نیب قانون میں وائٹ کالر کرائم کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الہی ہیںم پرویز الہی نے خاندانی مشکلات کے باوجود عمران خان کا ساتھ دیا، پرویز الہی پہلے بھی وزیر اعلی پنجاب رہ چکے ہیں تجربہ کار ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…