ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، 173 مریضوں کی حالت نازک

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 2 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 173 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے،

جن میں سے 605 کیسز کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.85 فی صد ریکارڈ کی گئی۔مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق نوشہرہ میں مجموعی طور پر 28 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 14.29 ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور میں 105 ٹیسٹ کیے گئے اور 7 افراد کے نتائج مثبت آئے جب کہ شرح 6.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1860افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 108افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 5.81 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 191 ٹیسٹوں میں سے 10 ٹیسٹ مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ شرح 5.24 رہی۔ مظر آباد میں 41 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 مثبت آئے اور شرح 4.88 فی صد ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9009 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 303 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 3.36 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 424 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 14 کیسز مثبت آئے اور شرح 3.30 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں 66 ٹیسٹوں میں سے 2 مثبت آئے اور شرح 3.03 فی صد ریکارڈکی گئی۔اسلام آباد میں 1343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،

جن میں سے 37 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 2.76 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 192 ٹیسٹوں میں سے 5 مثبت ریکارڈ کیے گئے جب کہ شرح 2.60 رہی۔

مردان میں کل 279 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 7 کے نتائج مثبت آے اور شرح 2.51 فی صد ریکارڈ کی گئی۔صوابی میں 130 ٹیسٹوں میں سے 3 کے نتائج مثبت رہے

اور شرح 2.31 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر کورونا کے 255 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 5 کے نتائج مثبت آئے اور شرح 1.96 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…