بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشرف کی واپسی کا فیصلہ ہم نہیں کرینگے، یہ فیصلے کہیں اور ہونگے،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی ۔ بدھ کو جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے سابق آرمی چیف کی وطن واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو اگر وطن واپس لایا جاتا ہے تو پھر جیلوں کے دروازے کھول دیں اور عدالتوں کو بند کر دیں کیونکہ انکی پھر کوئی ضرورت نہیں

۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پرویز مشرف کو لانے کی باتیں ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے میاں نواز شریف کا بھی بیان آیا ہے، اس ملک اور آئین کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے مگر ہم مجبور ہیں، ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں عملاً غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف 10 سالوں سے سیاہ سفید کے مالک رہے، دو مرتبہ آئین توڑا اور عدلیہ پر شب خون مارا، سابق چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔ پشاور کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا فیصلہ موجود ہے۔پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہم نہیں کریں گے یہ فیصلے کہیں اور ہوں گے، جب وہ باہر گئے تھے تو کیا آپ روک سکے تھے اور جب آئے گا تو کیا آپ روک سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب پرویز مشرف یہاں تھا تو میں نے کہہ دیا تھا کہ میں نے مشرف کو معاف کر دیا اور پرویز مشرف اب اگر آنا چاہتا ہے تو یہ اس کا پاکستان اور اس کا گھر ہے، پرویز مشرف کے ملک واپس آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن سب کے ساتھ سلوک ایک جیسا ہونا چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف اس ملک کا باشندہ ہے، بیمار ہے اگر آنا چاہتا ہے تو آنے دیں۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور سینیٹر عبدالغفور حیدری نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، ان کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور رکاوٹ پیدا کی گئی تو مناسب نہیں ہوگا۔

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مشتاق احمد کے پرویز مشرف سے متعلق خیالات سے اتفاق ہے، انہوں نے نواز شریف کے بیان پر کہا کہ میاں صاحب نے شاید انھیں رعایت دے دی، میاں صاحب نے ذاتی حوالے سے بات کی ہے

۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ جو صدمے میں نے برداشت کیے وہ کوئی اور برداشت نہ کرے، میاں نواز شریف کے بیان کو آمر یا آمریت کی حمایت کے زمرے میں نہ لایا جائے، قانون آئین توانا ہے تو اپنا راستہ لے،

نواز شریف نے انسانی حوالے سے بات کی۔پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف جیل سے دوائی لینے بیرون ملک گئے، نواز شریف خود اشتہاری ہے، اب آپ کی اپنی حکومت ہے لہٰذا واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…