جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کی اعلیٰ فوجی قیادت کی اہم ملاقات

datetime 12  جون‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ، پہاڑوں سے اونچی، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی، نئی بلندیوں کو چھوتا ہوا ملٹری ڈپلومیسی اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون، پاکستان اور چین کی مسلح افواج کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی، دونوں جانب سے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،

باہمی دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے تینوں سروسز کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے 9 سے 12 جون 2022ء تک چین کا دورہ کیا، وفد نے چینی فوج اور دیگر اعلیٰ حکام سے وسیع تر مختلف امور پر بات چیت کی۔ اپیکس میٹنگ 12 جون کو ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی، دونوں جانب سے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں جانب سے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ واحد فوجی رہنما ہیں جنہوں نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا ایک روزہ دورہ کیا، یہ دورہ پاک چین جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا حصہ ہے، یہ کمیٹی اعلیٰ کمیٹی فوجی تعاون میں اعلیٰ ترین ادارہ ہے، اپیکس کمیٹی کے ارکان میں آرمی چیف اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن ممبران ہیں جبکہ دو ذیلی کمیٹیاں جوائنٹ کوآپریشن ملٹری امور اور مشترکہ تعاون فوجی ساز و سامان اور تربیت اس میں شامل ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…