جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا بڑاحکم دیتے ہوئے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق

وزیراعظم سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چیئرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی ،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم کو شمالی وزیرِ ستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیاگیا ۔وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کے عوام کے لئے دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے کی ترقی ، سماجی بہبود ، تعلیم ، صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں ۔ وزر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہداتی کی کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ پلان دیں،خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فْٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے ۔وزیراعظم نے یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لانے کی ہدایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…