بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلاخوف فیصلے کریں گے، کسی کی ناراضی اسکا اپنا مسئلہ ہے،چیف الیکشن کمشنر

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے ہمیشہ تیارہے تاہم انتخابات کب کرانے ہیں اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے

اور کرتا رہے گا، فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ ان کا مسئلہ ہے۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ سب ہمارے دوست ہیں الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے ہمیشہ تیارہے، تاہم نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام جاری ہے، مردم شماری سے متعلق الیکشن کمیشن کا مؤقف واضح تھا کہ مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ مئی 2021 میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج شائع ہوئے، نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کے نتائج شائع ہونے کے بعد شروع کیا، 2018 کے انتخابات اور حلقہ بندیوں سیمتعلق خصوصی آئینی ترمیم لائی گئی تھی۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہو سکتی ہیں، نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس سابق ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فارن فنڈنگ پر سماعت جاری ہے، فریقین کو صفائی کا موقع دینا ضروری ہے، سماعت میں کیا کچھ ہوتا ہے صحافی بہترین جج ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…