بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت آبی تنازعہ پر مذاکرات کل بروز پیر کو ہوں گے

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /نئی دہلی (این این آئی)پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت (آج)پیر کو نئی دہلی میں ہوگی اس ضمن میں انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد بھارت چلا گیا ۔وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی

، نیسپاک اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل ہیں، آبی تنازع پر 2 روزہ مذاکرات (آج) پیرسے نئی دہلی میں ہوں گے۔انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بھارت سے آنے والے دریائوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی، دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں، پاکستان کو دریائے چناب پر بھارت کے 3 بڑے پراجیکٹس پر اعتراض ہے، ان میں سے پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور شامل ہیں۔مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا، پاک بھارت آبی مذاکرات کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے۔بھارت کی رو پر جاری کام پر پاکستانی اعتراض پر رپورٹ پیش کرے گا، وفد اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہے جبکہ معائنہ کیلئے الگ وزٹ ہوں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…