بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا

datetime 23  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لانگ مارچ کے موقع پر امن وامان کے قیام سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرنے

کی ہدایت کی گئی ،رپورٹ کی روشنی وفاقی کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس،ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔دوسری جانبوزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ(پی کے ایل آئی) لاہور کے بورڈ بحالی کا باضابطہ حکم جاری کردیا ۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے۔ ڈاکٹر سعید اختر شہبازشریف کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا۔ پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا۔ عمران خان حکومت میں اس منصوبے کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…