جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

قومی سلامتی کے اداروں بارے ہرزہ سرائی پر عمران خان ، شیخ رشید کے خلاف قانونی کاروائی کی قرارداد جمع

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں ہرزہ سرائی پر عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قانونی کاروائی اور ان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی

۔رکن سمیرا کومل،سعدیہ تیمور اور حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی مشترکہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت انگیز الفاظ کا استعمال کیا گیا، عمران خان کے بیان پرپوری قوم میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،عمران خان کا بیان ملک کے خلاف سازش کے زمرے میں آتا ہے،شیخ رشید بھی مسلسل اشتعال انگیز بیانات دے کر قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جو شخص وزارت عظمی کے عہدے پر رہ چکا ہو اس کو قومی سلامتی اداروں کے خلاف ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی،کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔ مطالبہ ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ عمران خان اور شیخ رشید کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…