جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

صدراورگورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں،عمران نیازی کے ذاتی ملازم نہ بنیں‘ حمزہ شہباز

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں، آئین کے تحت کام کریں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ساری قوم نے سن لیا کہ عدالت میں کیا دلائل ہوئے، تین ہفتے ہونے کو ہیں سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیر اعلیٰ نہیں ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ صدر صاحب اور گورنر کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، آئین سب سے بڑا ہے، اناء چھوٹی ہے۔میرا حلف نہ لینے کا ایک ہی آدمی ذمہ دار ہے جس نے آئین توڑا ہے، وہ ترغیب دے رہا ہے، اداروں پر چڑھ دوڑو، عمران نیازی اس کا مجرم ہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، پرویز الٰہی کو سمجھ آ جانی چاہیے، گنڈے اور ڈنڈے کی سیاست نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کارکنوں کو اداروں پر چڑھائی کی تربیت دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…