جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کیلئے 30 بسیں چین سے روانہ، مئی میں پہنچیں گی

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کے لیے بسیں بالآخر چین سے روانہ کر دی گئی ہیں اور توقع ہے اگلے ماہ کے وسط تک وفاقی دارالحکومت پہنچ جائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سروس کی رفتار بڑھانے کیلئے سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے بس سروس چلانے کیلئے فراہم کردہ ٹیم میں افسران کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے

۔سی ڈی اے نے بس روٹ کے ٹھیکیدار ’نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو بھی خط لکھا کہ وہ تمام سول ورکس کو جلد از جلد مکمل کرکے اسٹیشنز اور روٹ آپریٹرز کے حوالے کرے۔سی ڈی اے کے چیئرمین نے بس ٹریک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) اور ان کی ٹیم کی جانب سے سائٹ پر بریفنگ دی جس میں تعداد 3 افراد سے بڑھا کر 10 کردی گئی ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر قاضی عمر نے کہا کہ 30 بسیں ڑین جیانگ کی ایک ملحقہ بندرگاہ سے جہاز پر لادی گئیں کیونکہ شنگھائی شہر اور اس کی بندرگاہ پر کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونے کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن ہے۔عام حالات میں جہاز کو کراچی کی بندرگاہ تک پہنچنے میں تقریباً 18 دن اور کلیئرنس کے لیے مزید ایک ہفتہ لگتا ہے۔سی ڈی اے کے چیئرمین کو بتایا گیا کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد بسوں کو بس اسٹیشنز کے مطلوبہ ڈیجیٹل سافٹ ویئر اور الیکٹرانکس کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں تقریباً 3 دن لگیں گے۔چیئرمین نے کہا کہ تمام سول ورکس اور آپریشنل ضروریات کو 2 سے 3 ہفتوں میں مکمل کرنا ہوگا تاکہ بسوں کے آنے تک تمام مقامی انفراسٹرکچر کو تیار کیا جاسکے۔مزید برآں سی ڈی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے فیض احمد فیض اسٹیشن پر راولپنڈی-اسلام آباد اور ایئرپورٹ میٹرو بس سروسز کو جوڑنے کا مشاہدہ کیا۔یہ اسٹیشن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے قریب واقع ہے اور مختلف بس سروسز کے لیے 2 علیحدہ علیحدہ پلیٹ فارمز کی نشاندہی کی گئی ہے۔فیض احمد فیض اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی اے کے چیئرمین نے کہا ’فیض احمد فیض جنکشن کا آزمائشی جائزہ کامیابی کے ساتھ کیا گیا اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق مختصر ٹرائلز کے بعد شیڈول تیار کر لیا جائے گا جس کے بعد یہاں پیر سے باقاعدہ سروس شروع ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق میٹرو بس ڈپو پشاور موڑ پر ایک عارضی آپریشن کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (او سی سی) قائم کر کے آپریشنل کر دیا گیا ہے جہاں ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کیمروں کی 24 گھنٹے نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ایک فرم انجوائیر کو سمارٹ ٹکٹنگ اور او سی سی کی تنصیب کا ٹھیکہ 98 کروڑ روپے میں دیا گیا ہے اور اسی فرم کو 2 ارب 98 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے مینٹیننس اور آپریشن کی خدمات انجام دینے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے،ان سروسز میں پلیٹ فارم پر خودکار گیٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال اور دیگر سہولیات بشمول لفٹ، ایسکلیٹرز، جنریٹر وغیرہ شامل ہیں،بس سروس چلانے کا معاہدہ فیصل موورز نے 10 سال کے لیے 149 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے حاصل کیا ہے جس کی کم از کم گارنٹی 60 ہزار کلومیٹر سالانہ ہے تاہم مختلف اسٹیشنز کے دورے کے دوران سول ورکس میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس میں متعدد مقامات پر ٹائلیں غائب یا ٹوٹی ہوئی ہیں اور بجلی اور پینٹ کا کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…