جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کا 200 بستروں کا اسپتال بنانے کا اعلان

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے جائزے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ڈیم بنے گا تو یہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں گے، باہر سے بھی لوگ آئیں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں علاج و معالجے کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلاس کے اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور اسپتال بننے کے بعد مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے علاقے میں 13 کلومیٹر طویل سرنگ بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سرنگ کی تعمیر سے ناصرف اس منصوبے کو بے پناہ مدد ملے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…