جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

آشیانہ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے آشیانہ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی

۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر سماعت کی۔ وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے احتساب عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں، شہباز شریف سرکاری دورے پر کراچی گئے ہیں، وزیراعظم آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے، استدعا ہے عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے وزیراعظم کی جانب سے تین کیسز میں جمع کرائی گئی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت سے واپسی پر صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب میں نمبر گیم کے حوالے سے کیا کہیں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ساری گیم پوری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…