جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی تعدادبڑھ گئی استعفے نہ دینے کافیصلہ

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے منحر فین کی تعداد بڑھ گئی ،روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 122 ارکان شریک ہوئے ،پی ٹی آئی کے 20 ارکان پہلے ہی

منحرف ہو چکے اور پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 143 رہ گئی تھی، پارلیمانی پارٹی میں 122 ارکان موجود تھے ،21 ارکان نہیں آئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد عمران خان کا میڈیا سے آمنا سامنا ہوا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو عمران خان نے جواب دیا کہ بالکل استعفے دے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی میں موجود 4 ارکان نے استعفے نہیں دیئے ۔ذرائع کا کہناہےکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی تعداد بڑھ گئی ،منحرف ارکان نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کال پر مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ،پی ٹی آئی کے ارکان کے مستعفی ہونے کے فیصلے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی،استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں متضاد آرا تھیں ،فواد چوہدری ،مراد سعید ،شیخ رشید اور شبلی فراز استعفوں کے حا می تھے جبکہ اکثر یت استعفوں کیخلاف تھی ،تاہم ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کےارکان نے استعفے عمران خان کے حوالے کیے لیکن مراد سعید نے کہاکہ کوئی استعفےدے نہ دے وہ مستعفی ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے کا فیصلہ کیا، تاہم فیصلے کا اختیار عمران خان کو دیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…