لاہور(این این آئی) اہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں27اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی۔شہبازشریف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ وہ عمرے پرجارہے ہیں اس لئے عبوری ضمانت میں لمبی تاریخ دی جائے۔فاضل جج نے وکیل کوعدالت میں درخواست لکھ کردینے کی ہدایت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو لمبی تاریخ دینے پر کوئی اعتراض ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں۔بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔