بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی اور آئینی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی اور آئینی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہو سکتے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرے،کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بند کروانے کے لئے بھارت پر دبائوڈالے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی

مقبوضہ علاقے تک رسائی کویقینی بنائے۔ 5 جنوری یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے روز ہی 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان (یو این سی آئی پی) نے ایک قرارداد منظور کی جس میں جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو دیرینہ حق خودارادیت دلانے کی ضمانت دی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہ دن عالمی برادری کو یہ باور کرانے کے لئے منا رہے ہیں کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی اور آئینی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہو سکتے، انسانی حقوق کے تمام اہم معاہدوں ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے فیصلوں میں بھی ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے جس سے بھارت یکطرفہ طورپر انکار نہیں کر سکتا، کشمیریوں کی تیسری نسل انتظار کر رہی ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرے۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ وجموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے لیکن کشمیریوں کا حوصلہ اور جذبہ تاحال مضبوط ہے۔ 90 ہزار بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی اوپن ائیر جیل اور فوجی زون میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ غیر قانونی طور پربھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ریاستی جبرواستبداد ، ایذا رسانی اور تذلیل کے ذریعے ظلم و جبر میں حالیہ اضافہ ، ماورائے عدالت قتل ،محاصرے اور گھر گھر تلاشی جیسی کارروائیاں عالمی برادری کے لئے باعث تشویش ہیں۔ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد کی کارروائیاں بالخصوص ڈومیسائل قوانین اور زمینی ملکیت کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کا مقصدغیر قانونی طور پربھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے کئے گئے ایسے

اقدامات بین الاقوامی قوانین کے ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ کشمیریوں کو جینے ،خوراک ،صحت ، اظہار رائے ،اجتماعات ، مذہبی آزادی اور سب سے بڑھ کر حق خودارادیت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی

بند کروانے کے لئے بھارت پر دبائوڈالے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی مقبوضہ علاقے تک رسائی کویقینی بنائے۔ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن عالمی برادری کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل پر منحصر ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل تک کشمیری عوام کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…