23 مارچ کوپوری قوم اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی،مولانا فضل الرحمان

2  جنوری‬‮  2022

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈے ایم میں شامل تمام جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے،23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب پوری قوم مارچ کرے گی،مہنگائی کے باعث لوگ بچوں کوقتل کررہے ہیں،

نوازشریف وطن واپس آئیں خوش آمدید کہتے ہیں۔پشاورمیں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت مہنگائی مارچ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،پی ڈے ایم میں شامل تمام جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب پوری قوم مارچ کرے گی، مارچ کے سلسلے میں پنجاب میں میاں شہباز شریف پی ڈی ایم کی قیادت کریں گے، خیبرپختونخوا میں مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی، انکاکہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوگئی، مہنگائی کے باعث لوگ بچوں کوقتل کررہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں جے یوآئی کوزیادہ سیٹیں ملنا،اپوزیشن کی فتح ہے، دوسرے مرحلے میں حکمران جماعت کااس سے بھی زیادہ حشرہوگا، اسٹیبلشمنٹ بلدتاتی انتخابات میں نیوٹرل نظرآئی،مولاناکاکہنا تھا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنا قومی فریضہ ہے، عوام موجودہ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیارنہیں، اگلے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو اس سے زیادہ شکست ہوگی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمیشہ اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں، ہم باہر سے ڈیکٹیشن لینے والے نہیں، منی بجٹ پر ایوان میں بحث نہیں کی گئی،انکاکہنا تھا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہیں، لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…