افغان معیشت بچانے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنیکی ضرورت ہے، عارف علوی

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

اشک آباد ( آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغان معیشت بچانے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنیکی ضرورت ہے، افغانستان میں امن و مفاہمت اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، افغانوں کے حقوق کا احترام ضروری تاہم افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں پائیدار امن خطے میں تجارت اور

معاشی مواقع فراہم کرے گا۔صدر مملکت عارف علوی 15ویں سمٹ آف اکنامک آرگنائزیشن میں شرکت کیلئے ترکمانستان میں ہیں ،تاجک صدر امام علی رحمان سے سائیڈ لائن ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔صدرڈاکٹرعارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس کے دوران کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اور روابط وقت کی ضرورت ہے۔ملاقات میں افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سیدرپیش چیلنجز پربھی گفتگو ہوئی۔ صدرعارف علوی نے تاجک ہم منصب کو افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں بارے آگاہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے ہمسایہ ممالک سب سے زیادہ متاثرہوں گے، افغان معیشت بچانے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنیکی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے زور دیا کہ افغانستان میں امن و مفاہمت اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، افغانوں کیحقوق کا احترام ضروری تاہم افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…