جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود اور بارش کا امکان

datetime 18  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسم کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، محکمہ موسمیات نے21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…