بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپیہ39پیسے فی یونٹ بڑھانیکی درخواست پر سماعت مکمل

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپیہ39پیسے فی یونٹ بڑھانیکی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، چیئرمین نیپرا نے وزارت توانائی حکام کو ہدایت کی کہ ایک بار نظر ثانی کر لیں ، بجلی مہنگی کرنے سے غریبوں پر بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے بجلی کا

بنیادی ٹیرف ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی وزارت توانائی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ، نیپرا حکام کی جانب سے پوچھا گیا کہ صارفین کی ہر کیٹگری پر کتنا اثر ہوگا؟ ، جب حکومت نے 3روپے 34 پیسے کا اضافہ مانگا تھا تو سبسڈی کا فیصلہ کیوں ہوا؟۔وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ 100سے 200 یونٹ والے صارفین کو اضافے کے اثرات سے بچانا چاہتے ہیں،کے الیکٹرک کو اب باقی ڈسکوز میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیپرا نیاستفسار کیا کہ 200یونٹ والے صارفین تک 300 تک والے کو کیوں شامل کیا گیا؟، یہ بہتر نہیں ہوتا کہ کم از کم 300 یونٹ والے صارفین کی بچت ہو جاتی۔ وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ حکومت کا مقصد ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا ہے،ہمیں مجبوراً بجلی کی قیمتیں صارفین سے ہی لینا ہیں،اگر 300 تک والے صارفین کو اس ٹیرف سے بچاتے تو باقیوں پر بوجھ پڑتا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے صارفین کا تحفظ کرنا اور بحیثیت چیئر مین میرے تحفظات ہیں، غریب آدمی پر بوجھ پڑے گا وقت ہے اس پر ایک بار نظرثانی کر لیں، تمام کیٹگریز کیلئے نہیں صرف 300 والے صارفین کیلئے نظر ثانی کا کہہ رہاہوں۔وزارت توانائی حکام نے کہا کہ موجودہ سطح پر بنیادی ٹیرف 13 روپے 97 پیسے ہے،بنیادی ٹیرف اضافے کے بعد 15 روپے 36 پیسے ہوجائے گا،زرعی صارفین کو 75 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ موجودہ درخواست سے توصارفین پر ایک روپے 68 پیسے تک اضافہ جائے گا ،مجموعی طور پر ایک روپے 68 پیسے جبکہ کیٹگریز کے تحت ایک روپے 39 پیسے بنے گا، صارفین پربوجھ ڈالاجارہاہے اس لئے وہ توبولیں گے۔نیپرااعدادوشمارکاجائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کریگا۔#/s#



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…