بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو کمزور کر نے کیلئے کئی ملکوں نے مل کر سازش کی ، وزیر اعظم کے وژن کے تحت دنیا میں پاکستان مضبوط ملک بن کر ابھرا ، فواد چوہدری

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوا د چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کو کمزور بنانے کیلئے کئی ملکوں نے مل کر سازش کی ، وزیر اعظم کے وژن کے تحت دنیا میں پاکستان مضبوط ملک بن کر ابھرا ،گوادر اور کراچی کو ریل کے ذریعے مزار شریف کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کر رہے ہیں،اشرف غنی کی حیثیت ایک رات صدر کی تھی تو دوسری رات مفرور کی،

افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت مسلط کرنے کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا، اگر افغانستان میں ایک ایتھنک گروپ حکومت بنا لے گا تو چھ ماہ بعد کوئی دوسرا گروپ آجائے گا،اگر بھارت سے ہمارے تعلقات اچھے ہو جائیں تو ہم چائنہ اور بھارت جیسی دو بڑی منڈیوں کے درمیان ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی موجودہ لیڈرشپ کی وجہ سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہو رہے۔۔ بدھ کویہاں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ 1100منصوبے مختلف وزارتوں کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں،قیادت کیلئے ہمت ،حوصلہ اور قسمت کا ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کئی سال تک حکمرانی کرنے والے لندن میں مفرور کی زندگی گزار رہے ہیں،ملک کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہیں تاہم ہر بار نئی طاقت کے ساتھ ابھرا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کمزور بنانے کیلئے کئی ملکوں نے مل کر سازش کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے،وزیر اعظم کے وژن کے تحت دنیا میں پاکستان ایک مضبوط ملک بن کرابھرا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گوادر اور کراچی کو ریل کے ذریعے مزار شریف کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں جامع حکومت ہی وہاں کے مفاد میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اشرف غنی کی حیثیت ایک رات صدر کی تھی تو دوسری رات مفرور کی، جو مرضی پاکستان کے خلاف سازش ہوئی پاکستان اس سازش کے بعد زیادہ ابھرا ہے، افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت مسلط کرنے کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔انہوںنے کہاکہ اگر افغانستان میں ایک ایتھنک گروپ حکومت بنا لے گا تو چھ ماہ بعد کوئی دوسرا گروپ آجائے گا، افغانستان کے استحکام کے لیے انکلوسو حکومت ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کا اس خطے میں فیصلہ سازی میں ایک بڑا کردار ہے، ازبکستان میں ہم نے ٹرانس ریل اور ٹرانس ٹرک کے دو معاہدے کیے، ہم چاہتے ہیں کراچی اور گوادر کو مزار شریف کے ذریعے تاشقند کے ساتھ ملا دیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ہندوستان سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اگر بھارت سے ہمارے تعلقات اچھے ہو جائیں تو ہم چائنہ اور بھارت جیسی دو بڑی منڈیوں کے درمیان ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی موجودہ لیڈرشپ کی وجہ سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہو رہے، ہندوستان کی موجودہ لیڈرشپ کہتی ہے مسلمانوں کو ختم کرو

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…