شہباز شریف کو کسی صورت باہر نہ جانے دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

11  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو کسی صورت باہر نہ جانے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماوں کے اجلاس کی

اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ـ حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے۔وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف کے حوالے سے شہزاد اکبر نیا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے عید کے بعد شہزاد کو حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں اٹارنی جنرل، شہزاد اکبر، فواد چوہدری اور علی ظفر بھی شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…