منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی عمران خان کیلئے بیت اللہ کے دروازے بھی کھول دیئے گئے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق طوافِ سے پہلے وزیرِ اعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیئے گئے اور زیارتِ خاص کروائی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے وفد کے

ہمراہ روضہ رسول صلی اللّہ علیہ وسلم پر حاضری دی ۔ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی، کورونا وباء سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس سے پہلے وزیرِاعظم نے وفد سمیت مسجدِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں افطار بھی کیا اور نمازِ مغرب ادا کی۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان ، معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں جدہ سے یہاں آمد پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…