جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

بنگلہ دیش کا اِقتصادی ترقی میں پاکستان پر سبقت کا دعویٰ

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان سے علیحدگی کے 50سال پورے ہونے پر میڈیا میں پاکستان کے ساتھ اپنا تقابلی جائزہ پیش کیا ہے جس کے مطابق معیشت کے تمام شعبوں میں بنگلہ دیش نے

پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق فی کس آمدنی بنگلہ دیش نے 2064ڈالر سالانہ اور پاکستان میں 1130ڈالر سالانہ لکھی ہے۔ جی ڈی پی گروتھ بنگلہ دیش میں 5.2اور پاکستان میں صفر اعشاریہ چار ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بنگلہ دیش کے 42ارب ڈالر اور پاکستان کے 20اعشاریہ 8ارب ڈالر ہیں۔ لوگوں کی اوسط عمر بنگلہ دیش میں 72سال جبکہ پاکستان میں 67سال بتائی گئی ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات کا تناسب بنگلہ دیش میں ایک ہزار میں پچیس اور پاکستان میں 59بتائی گئی ہے۔ پرائمری تعلیم حاصل کرنے والوں کی شرح بنگلہ دیش میں 98فیصد جبکہ پاکستان میں 72فیصد کلیم کی گئی ہے۔ اس معاشی تقابلی جائزہ کے آخر میں پرائیویٹ بینکوں کی تعداد بنگلہ دیش میں 44اور پاکستان میں 22لکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…