بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ملک کے مختلف شہروں سے یومِ علیؓ کے جلوس برآمد

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں سے یوم علیؓ کے سلسلے میں جلوس برآمد ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق اندرون لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس رات گئے مبارک حویلی سے برآمد ہو ا، یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

ہو گا۔ْجلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجودہے، جلوس کے راستوں کی جانب کھلنے والی تمام گلیاں اوربازار خاردار تاریں اور قناتیں لگا کر بند کیے گئے ہیں۔کراچی میں یوم علیؓ کی مرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور فضائل حضرت علیؓ بیان کیے۔مجلس کے بعد یوم علیؓ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں، نمائش چورنگی، سی بریز پلازہ، صدر، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہواکھارادر میں امام بارگاہ حسنیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوگا۔مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے، جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں یوم علیؓ کی مناسبت سے ہزارہ ٹاؤن میں جلوس نکالا گیا ،اس موقع علاقے کومکمل سیل کر دیا گیا پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…