جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بل گیٹس اوران کی اہلیہ میں 27سال بعد علیحدگی ہوگئی

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور کئی مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کا 27 سالہ رفاقت ختم ہو گئی ہے ،

دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علیحدگی کا فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ ہم نے طویل غور و فکر کے بعد اپنی شادی ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔دونوں کی ملاقات 1980ء کی دہائی کے آخر میں ہوئی تھی، میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی میں شمولیت اختیار کی، ان سے ان کے تین بچے ہیں، مزید لکھا کہ ہم دونوں نے ایک ایسے ادارے کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر کے لوگوں کو بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وہ مشترکہ طور پر بل اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں،انہوں نے لکھا کہ ہم آئندہ بھی اس مقصد کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، مگر ہماری رائے میں ہم دونوں اب شادی کے رشتے میں مزید بندھے نہیں رہ سکتے۔بی بی سی نے لکھا کہ اپنے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں بل گیٹس اور میلنڈا نے درخواست کی کہ ان کے خاندان کو نئی زندگی کے لئے وقت اور پرائیوسی درکار ہے، جس کا احترام کیا جائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…