اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے کرونا وائرس کی انتہائی خطرناک صورتحال کے پیش نظر 8 مئی سے لے16 مئی تک 9 دنوں کے لیے پورے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ جاری حکمنامے کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی کے
دوران صرف تمام میڈیکل سروسز اور فارمیسیز ، میڈیکل سٹورز ، میڈیکل سہولیات ، ویکسینیشن سنٹرز ، گراوسری اسٹورز ، سبزی اور فروٹ شاپس ، مرغی اور گوشت شاپس ، بیکرز ، پیٹرول پمپ ، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز سے کھانا صرف پارسل اور ہوم ڈیلیوری ، یوٹیلیٹی سروسز ( واپڈا سوئی ناردرن گیس آفسز) ، سی ڈی اے ، سینی ٹیشن عملا / انوائرمنٹ/پانی / ڈی ایم اے /ایم سی آئی وغیرہ ، انٹرنیٹ اور سیلر (موبائل نیٹ ورکس/ ٹیلی کام / کال سینٹرز اور میڈیا SOP’s پر مکمل عمل کی شرط کے ساتھ کھلے جا سکیں گے۔اس کے علاوہ تمام کاروبار اور ہر قسم کے چاند رات بازار ، مہندی بازار ، چوڑی بازار اور کپڑوں کے سٹالز وغیرہ سب مکمل طور پر بند رہیں گے۔تمام سیاحتی مقامات بشمول اسلام آباد ، تمام پوائنٹس وغیرہ بند رہیں گے۔بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رے گی۔ صرف پرائیویٹ گاڑیاں ، رکشہ ، ٹیکسی ، کیب %50 بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ چل سکتی ہیں جب کے میڈیکل ایمرجنسی سروس بی جاری رے گی۔