جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی عدالت کا بڑا فیصلہ قرنطینہ میں پاکستانی فیملیز کو حلال کھانے فراہم کرنے کا حکم

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے ہائی کورٹ آف جسٹس نے اپنی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستانی فیملیز کے لیے قرنطینہ کے دوران سحر اور افطار میں حلال کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکم ڈپٹی جج رچرڈ کلیٹن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، فیصلے کا اطلاق

قرنطینہ اختیار کرنے پر مجبور ہزاروں دیگر پاکستانیوں پر بھی ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستانی نژاد شہری روبینہ راجہ کی جانب سے کورونا کے باعث قرنطینہ میں خوراک کی فراہمی سے متعلق مقدمے میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے امور صحت، ٹرانسپورٹ اور سوشل کیئر کو چیلنج کیا گیا تھا۔روبینہ راجہ22 اپریل کو پاکستان سے برطانیہ آئی تھیں اور انہیں گیٹ ویک ہوٹل میں قرنطینہ اختیارکرنا پڑاتھا۔ روبینہ راجہ نے درخواست کی تھی کہ روزے کی وجہ سے انہیں کھانا عام اوقات نہیں بلکہ سحر اور افطار میں فراہم کیا جائے تاہم ہوٹل نے انکار کر دیا تھا۔ایستھما کی مریضہ کے کمرے کی کھڑکیاں بھی سیل تھیں جس کے سبب انہیں سانس لینے میں دشواری تھی۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستانی فیملی کو ہوٹل سے باہر دن میں دو بار ایکسرسائز کی اجازت دی کیونکہ کمرےمیں رہنے سے فیملی کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…