اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بغیر سحری روزہ ،بچے بھی ٹھنڈا کھانا کھانے پر مجبور لند ن میں پاکستانیوں کیساتھ ناروا سلوک، قرنطینہ عذاب بن گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ، اسلام آباد(این این آئی)لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ہوٹل میں مقیم حسنین شیخ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ تین وقت سے کھانا ہی نہیں ملا،بعض افراد بغیر سحری کے روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔

بچوں کو ٹھنڈا کھانا دیا گیا ،مچھلی کھانے سے فوڈ پوائزنگ کی شکایات ہوئیں۔یاد رہے کہ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافر 10 دن ہوٹل میں لازمی قیام پر مجبور ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری برطانیہ میں پاکستانیوں کو قرنطینہ کرانے کے طریقہ کار پر شدید برہم ہوگئیں ۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ برطانیہ میں لازمی طور پر ہر شہری کودس دن قرنطینہ میں گزارنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرنطینہ میں گزارنے والے افراد سے فی شخص 1700 پاؤنڈز کی وصولی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے ان کیساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،پاکستانی اور پاکستانی نژاد شہریوں کیساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک پاکستان کو مزید ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ وائرس کی کیسز میں اضافہ ہونے اور نئی خطرناک قسم سے پھیلنی والے انڈیاجیسے ممالک کے حوالے سے مگر اسطرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…