بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

جہانگیرترین گروپ کی باتیں سننےکو تیار ہوں

datetime 14  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ1سال اور 3ماہ میں اچانک چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے احکامات دیے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے جہانگیر ترین کے سوال پر کہا ہے کہ سوا سال میں چینی کی قیمت 26روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بنا کرعوام کو لوٹا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ

میں سب کی بات سننے کےلئے تیار ہوں ، یہ نہیں ہوسکتا غریب کیلئےقانون اور امیر کے لیے اور ہو۔عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں 3،2 تبدیلیاں کچھ روز میں ہوجائیں گی، 70،60شوگر ملز کی جیبوں میں 144ارب روپےچلےگئے، کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں، جن لوگوں نے اربوں روپےکرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے حامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا جس میں کیس کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانیکا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جہانگیرترین کے حامی اراکین اسمبلی نیوزیراعظم کے نا م خط میں لکھا ہے کہ جہانگیرترین کے نام اور ساکھ کو متاثرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اراکین کا کہنا ہے کہ مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیرترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ جہانگیرترین کے مخالفین وزیراعظم کوگمراہ کر رہے ہیں، وہ کسی تحقیقا ت کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق خط پر ایم این ایز راجا ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان اور جاوید وڑائچ سمیت 19 اراکین صوبائی اسمبلی کے بھی دستخط ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے جہانگیر ترین کے کیمپ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت ہو گئی ہے۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ بھکر کے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے ۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…