وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں وزیر اعظم نے مشاورت مکمل کرلی

6  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے اور کسی بھی وقت وزراء کے قلمبند تبدیل کئے جانے کا حوالے سے اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی تاخیر وزراء کی ناراضگی ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قائدین،قریبی رفقاء کی مشاورت سے ناراض وزراء کے تحفظات

دور کر لئے ہیں ۔ ناقص کارکردگی کے حامل وزراء کے قلمبندان تبدیل کئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت انسداد منشیات، وزارت فوڈ سکیورٹی، وزارت توانائی میں تبدیلی کی گئی ہے ، وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت ایوی ایشن بھی تبدیل ہوگی ۔ وزارت خزانہ میں بھی ٹیم کو مضبوط کرنے کے لئے شوکت ترین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔شوکت ترین کو ابتداء میں ممبر اکنامک کونسل پھر معاون خصوصی اور وزیر بنایا جائے گا ۔وزارت اطلاعات و نشریات میں پانچ شخصیات کی نئی ٹیم بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر،وزیر مملکت اور معاونیِن خصوصی و ترجمان پر مشتمل میڈیا ٹیم وزارت اطلاعات کے امور دیکھے گی۔ شبلی فراز یا فواد چوہدری میں سے ایک کو اطلاعات کا وفاقی وزیر بنایا جائے گا، وفاقی وزرات سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو بھی وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تاہم فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کے حوالے سے مشاورت کیلئے مہلت مانگی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو اطلا عات نہ ملنے کی صورت میں وزارت توانائی میں ذمہ داری ملیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین نئے وزراء بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بعض ارکان کو وزیر اعظم ہائوس میں بعض کو وزارت کی ذمہ داری دی جائے گا،سید فخر امام کو وزارت کے بجائے دوبارہ کشمیر کمیٹی کا چیرمین بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصلے تمام اہم فیصلے کر لئے ہیں اور کسی بھی وقت اعلان متوقع ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…