لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھی جائیں فضل الرحمن کا عہدیداروں کے نام لکھا خط منظر عام پر آگیا

18  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی عہدیداروں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے صوبائی عہدیداران کے نام خط لکھا گیا، جس میں کہا گیا تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں، لانگ مارچ کی

تیاریوں میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔خط میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ پر متفق ہیں، پیپلزپارٹی نے استعفوں سے متعلق وقت لیا ہے، پیپلزپارٹی کے فیصلے تک لانگ مارچ کو موخر کیا گیا، پیپلزپارٹی اپنے اجلاس کے فیصلے سے جلد پی ڈی ایم کو اگاہ کرے گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کا نام تبدیل کرنے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواشت گزار شجاع المک نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر جے یو آئی ف کا نام تبدیل کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مولانا شجاع الملک سے سوال کیاکہ جے یو آئی کیا الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی؟۔ مولانا شجا ع الملک نے جواب دیا کہ جے یو آئی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں تھی،الیکشن کمیشن جے یو آئی پاکستان کا واپس لے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا،جب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کا نام تبدیل کیا اس وقت جے یو آئی کے نام سے کوئی پارٹی ان لسٹ نہیں تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کے نام پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…