اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پروڈکشن آرڈرپر پی اے سی کے اجلاس میں آنے سے انکار کر دیا ،خواجہ آصف کا موقف تھا کہ ان کی ایک آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر پارلیمنٹ نہیں آ سکتے ¡اس حوالے سے انہوں نے
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے باوجود خواجہ آصف نہیں آئے ،پروڈکشن آرڈرز ملنے کے باوجود پارلیمنٹ آنے سے خواجہ آصف نے خود انکار کیا۔نیب حکام خواجہ آصف کو پارلیمنٹ میں پی اے سی اجلاس میں لانے کے لیے تیار تھے تاہم خواجہ آصف نے آنکھ کے آپریشن کا بہانہ کیا اور پی اے سی اجلاس میں آنے سے انکار کردیا ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ذرائع بتایا کہ ہمیں خواجہ آصف کی جانب سے خط ملا ہے انہوں نے ڈاکٹروں کے سفر کی اجازت نہ دینے کی بھی بات کی۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے رہنما اور چیئرمین پی اے سی رانا تنویر کی درخواست پر پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے،رانا تنویر تو اس معاملے پر عدالت بھی گئے اور محسن نواز رانجھا کی توسط سے درخواست دائر کی ،کسی زیر حراست کو زبردستی ایوان یا اجلاس میں نہیں لایا جا سکتا۔