پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

خاتون اوّل کے3 قریبی عزیز حمزہ شہبازکے ضمانتی بن کر سامنے آگئے 2کروڑ کے مچلکے جمع کرادئیے، حق اور سچ کیساتھ ہیں، دو ٹوک اعلان

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے دو مقدمات میں ضمانت پر رہائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے قریبی رشتہ دار حمزہ شہباز کے ضمانتی بن گئے۔ جن کی تعداد 3 ہے ،بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ضمانتیوں نے حمزہ شہباز

کی رہائی کے لئے ایک ایک کروڑ روپے مالیت کے دو مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروائے۔ حمزہ شہباز کے ضمانتیوں میں خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے ایک کزن مسعود اختر،بشریٰ بی بی کے بھتیجے عدیل علی خان اور خاتون اوّل کے کزن مسعود اختر کے داماد ادریس بھٹی شامل ہیں۔ ادریس بھٹی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں لیگی خاتون ایم پی اے عنیزہ فاطمہ کے شوہر بھی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پوچھنے پر بشریٰ بی بی کے قریبی عزیزوں اور حمزہ شہباز کے ضمانتیوں کا کہنا تھا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہیں اور انہیں جو بہتر لگا انہوں نے وہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے قریبی عزیز ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ سچ کا ساتھ نہ دیا جائے۔ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ سابق گورنر سندھ زبیر احمد بھی تو حکومتی وفاقی وزیر اسد عمر کے حقیقی بھائی ہیں جبکہ ہر شخص کا سیاسی نظریہ اپنا ہوتا ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع

پر شریف خاندان کے افراد بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی اہلیہ رابعہ ،بہن جویریہ ،شہباز شریف کی بہن کوثر، اہلیہ تہمینہ درانی، بھتیجا یوسف عباس، ماریہ یوسف اور سائرہ یوسف اورمیاں وقار جیل پہنچے اور حمزہ شہبازسے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی ۔۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ اور حمزہ شہباز کے وکلاء نے بھی جیل میں ان سے ملاقات کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…