جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے، انگلیاں اٹھانے والوں کو بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم پیغام

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ایک انٹرویومیں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انگلیاں اٹھانیوالوں کو حکومت اچھے سے جواب دے رہی ہے جہاں جواب کی ضرورت ہوتی ہے وہاں جواب دیتے ہیں،

الزامات کاکوئی وجود ہی نہیں توان کاجواب دینے کافائدہ نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام اورمیڈیاسمجھتے ہیں اوراپنے اداروں سے محبت کرتے ہیں، چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی ایم اوہاٹ لائن ایک پرانا میکنزم ہے جس کے تحت جیسے بھی حالات ہوں رابطہ جاری رہتا ہے کوئی بھی ایمرجنسی ہوجائے اس کے علاوہ بھی رابطہ ہوتا ہے، ہاٹ لائن رابطہ جاری رہتاہے۔میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ اس وقت رابطہ کسی خاص حالات کے تحت نہیں ہوا، ملٹری ٹو ملٹری جومیکنزم ہے اسی کے تحت ڈی جی ایم اوزرابطہ ہوا، زمین حقائق پر دونوں جانب سے کہا گیا سیزفائر پر عمل ہونا چاہیے، بھارت کی سیزفائرکی خلاف ورزی پران کی چوکیوں کونشانہ بناتے ہیں، دونوں جانب سیزفائرکی خلاف ورزی سے نقصان ہورہاتھا، دہشت گردی پرجس طرح قابوپایاوہ خطے کیلئے بھی بہت اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…