اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا، الیکشن میں دھاندلی کرنے والے تمام افسروں کو معطل کر دیا

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ 2021ء کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے کمشنر گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے اسٹبلشیمنٹ ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی یہ حکم دیا ہے کہ ذیشان جاوید لاشاری ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، حسن اسد علوی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ، آصف حسین اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ذوالفقار ورک ڈی ایس پی سمبٹریال اور محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کیا جائے اور ان کو آئندہ کے لئے کسی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہ کیا جائے۔ان تمام افسران کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گاجس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…