منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے ڈی چوک، فیض آباد اور دیگر جگہوں پر دھرنے کا عندیہ دے دیا

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پی ڈی ایم انتظامی کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتظامی کمیٹی کہ سفارشات پر حتمی لائحہ عمل تیار کرینگے۔دھرنا ڈی چوک اور فیض آباد کے علاؤہ دیگر جگہوں پر بھی ہوگا،جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت اتنی ننگی ہو چکی ہے اسے کسی بات کا اثر نہیں ہوتا۔اخلاقی طور پر اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، دباؤ پڑیگا تو اندازہ ہو جائیگا۔ ضمنی انتخابات میں حکومت بری طرح شکست کا سامنا کر چکی ہے، کرم میں ہمارا

امیدوار جیتا ہوا تھا اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو تیسری سے پہلی پوزیشن پر لایا گیا، سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم اتحاد کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے ان پر بھروسہ ہے۔ پوری پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ آصف علی زرداری پر زر اور زور کا ایم کیو ایم کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا عددی اکثریت کا پتہ اس وقت چلے گا جب بیلٹ باکس کھلیں گے۔ امید ہے اپوزیشن کے حق میں بہتر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…