لاہور(این این آئی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا سیلری اکائو نٹ کھولنے کا حکم دے دیا۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں سماعت کے دوران رانا ثنااللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس
نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کے سیلری اکائونٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آ رہی ہے۔ جس پر رانا ثناء کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکائونٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں سیلری اکائونٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے۔