جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

وکلاء کی ہڑتال کا حصہ نہیں، میری حاضری لگائی جائے نعیم بخاری ہائی کورٹ میں پیش

datetime 25  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں سینئر وکیل نعیم بخاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے روبرو پیش ہوکر کہا ہے کہ میں وکلاء کی ہڑتال کا حصہ نہیں، استدعا کی کہ میری حاضری لگائی جائے۔ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ

ہائوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت پر نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ کیس کسی اور بنچ کو منتقل کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ صدر سپریم کورٹ بار کے عدم اعتماد پر یہ کیس منتقل کیا گیا ہے۔سماعت کے موقع پر وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں کہا کہ میں وکلاء گردی کے جتنا خلاف ہوں، میرا چیف جسٹس کیا خلاف ہوگا؟جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ایسی بات نہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف چند وکلاء کی وجہ سے ہے اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں، اسے ہم سب نے ہی مل کر ٹھیک کرنا ہے۔نعیم بخاری نے بتایا کہ 2007ء میں ہڑتال نہ کرنے پر وکلاء نے مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، میں نے وکلاء کو سول ججز کو بوتلیں مارتے بھی دیکھا ہے۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ میں نے بھی جو کچھ دیکھا ہے وہ شاکنگ ہے، میں نے جو کچھ دیکھا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…