منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

زردار ی اور نواز شریف کا مسلسل دوسرے روز رابطہ سابق صدر نے ٹیلیفون پر کس شخصیت کی بات کروائی ؟ جانئے

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(آن لائن ،این ا ین آئی) سابق صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے ضمنی الیکشن نتائج ، سینٹ الیکشن ،سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی

نواز شریف سے بات کرائی۔ گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی درخواست کی جس پر نواز شریف نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پارٹی مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی جیل میں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں تحریک انصاف کی فتح ریاست مخالف لیگی بیانیے کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے،جہاں سے (ن)لیگ جیتے وہاں الیکشن شفاف اور جہاں ہارے وہاں یہ دھاندلی کا راگ الاپتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پی پی 51 کی سیٹ پی ٹی آئی نے 32 ہزار ووٹوں سے ہاری تھی، ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی 110 گنا زیادہ ووٹ لے کر یہ فرق صرف چار ہزار کم ووٹوں پر لے آئی۔ اس بار پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف (ن)لیگ نہیں ساری پی ڈی ایم سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ، ،میاں جاوید لطیف، عظمی بخاری، عطا تارڑ اپوزیشن

میں ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے،لیگی قیادت اپنے کرائے کے غنڈوں کے ساتھ بدمعاشیاں کرتے اور انتخابی عمل پر اثر انداز ہوتے رہے،ڈسکہ اور وزیر آباد کی عوام کو خراج تحسین جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے جذبہ حب الوطنی کا ساتھ دیا،امید ہے ضمنی انتخابات کے

بعد نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کی آتمائوں کو شانتی مل گئی ہو گی،اب انہیں خشوع و خضوع کے ساتھ سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تیاری کرنی چاہیے ۔ فیاض الحسن چون نے کہا کہ پنجاب عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کے سفر میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…