منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے پاسپورٹ فیس میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،اعلامیہ کے مطابق پانچ سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار اور ارجنٹ کی پانچ ہزار، پانچ سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 55 سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار روپے جبکہ پانچ سال کے

لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار روپے ہو گی، دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 45 سو اور ارجنٹ کی 75سو ہوگی،دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار، روپے مقرر ہوئی ہے،مقرر کردہ فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہو گا، ڈاء یریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دوسری جانب وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کر دئیے، جس میں بتایا کہ ابتک97 ممالک سے87ہزارسیزائدپاکستانی اکاؤنٹس کھلوا چکے ہیں، زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اوورسیزپاکستانیوں کی معاونت کیلئے شاندارکام کیا،

ابتک500ملین ڈالرزروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے جاچکے ہیں، آخری 6 ہفتے میں ریکارڈ 243 ملین ڈالرز جمع کرائے گئے۔وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم عمران خان پراعتماد قابل تعریف ہے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…