جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

کرونا کنٹرول میں آنے لگا پچھلے 24گھنٹوں کے دوران اموات میں حیرت انگیز کمی

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد،نیویارک (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار48 افراد کورونا وبا کا شکار ہوئے اور 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق ، ایک ہزار48 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد

ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار077 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار19 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب ایک لاکھ 64 ہزار 268 کیسز، خیبرپختونخوا 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد 42 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 487 ہوگئی۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 11 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دنیا بھر میں کورونا کے 8 کروڑ 14 لاکھ 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 97 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 82 لاکھ 61 ہزار سے زائد

افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 764 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد

2 لاکھ 39 ہزار 294 اور 98 لاکھ 34 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 40 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 126 ہے۔برطانیہ میں 40 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار 166 اموات

ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار 814 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 30 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 747 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 93 ہزار 577 افراد ہلاک

ہوچکے ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…