ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

2پاکستانی صحافی علی سدپارہ کی موت کے ذمہ دار قرار

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق پاکستانی کوہ پیما نذیر صابر کا کہنا ہے کہ نیپالی کوہ پیمائوں نے کیمپ 2 تک کا سفر علی سدپارہ کی لگائی گئی رسیوں پر کیا اوراس کے بعد کے ٹو تک پہنچنے کے لیے جو رسیاں لگائیں وہ اتار کر واپس بھی لے آئے،جمیل نگری اور ناصر عباسجیسے بے وقوفوں نے نعرے لگا لگاکر سدپارہ کو اوپر بھیجا اور ان کی موت کے ذمہ دار ہیں۔تفصیلات کے مطابق

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں 65 سالہ نذیر صابر کا کہنا تھا کہ نیپالی کوہ پیمائوں نے کیمپ 2 تک کا سفر علی سدپارہ کی لگائی گئی رسیوں پر کیا اوراس کے بعد کے ٹو تک پہنچنے کے لیے 600 میٹر لمبی جو رسیاں لگائیں وہ اتار کر واپس بھی لے آئے حالانکہ وہ جانتے تھے کہ نیچے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اوپر آنا ہے،علی سدپارہ کے ساتھ موجود جان سنوری کو فراسٹ بائیٹ ہوگیا تھا اور چلی سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما کوئی پروفیشنل کوہ پیما نہیں تھا بلکہ بطور کمرشل کام کرتا تھا۔نذیر صابر کا کہنا تھا کہ یہ سوال بنتے ہیں کہ بوٹل نیک سے چوٹی تک علی اور ان کے ساتھیوں نے کس طرح رسیاں لگائی ہوں گی؟،مجھے نہیں لگتا کہ علی اور ان کے ساتھی کے ٹو کی چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکے ہوں گے۔نذیر صابر کا کہنا تھا کہ قومی اخبار کے رپورٹر جمیل نگری اور ایڈیٹر ناصر عباس جیسے بےوقوفوں نے نعرے لگا لگاکر سدپارہ کو اوپر بھیجا اور ان کی موت کے ذمہ دار ہیں،اس کا ذمہ دار سوشل میڈیا بھی ہے۔دوسری جانب لاپتہ ہونے والے کوہ پیمائوں کے خاندان نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاپتہ کوہ پیمائوں کے برفانی غار بنا کرپناہ لینے کا امکان ظاہر کردیا جہاں کھانے اور پانی گرم کرنے کا سامان وافر مقدار میں ہوا تو زندہ ہو سکتے ہیں۔ تینوں لاپتہ کوہ پیمائوں کے اہلخانہ نے مشترکہ بیان میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ چار روزہ مسلسل فضائی تلاش میں کچھ پتہ نہچل سکا۔منجمد حرارت، تیز ہوا اور دھند کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کامیابی نہ مل سکی۔مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کے لیے پس پردہ بہت کام ہو رہا ہے۔سرچ ٹیم آئس لینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔جدید نظام کے ذریعےپہاڑ کی بلندی پر ایک ایک انچ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ کوہ پیمائوں نے برف کی غار بنائی ہو اور اس کے اندر پناہ لی ہو۔برفانی غار میں کھانے کی چیزیں پانی گرم کرنے کی سہولت ہو تو زندہ رہا جا سکتا ہے۔اعلامیے میں

تینوں خاندانوں نے آرمی چیف، عسکری ادارہ تعلقات عامہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان قوم کے مشکور ہیں جنہوں نے علی سدپارہ کے لے دعائیں کیں۔تینوں خاندان پوری دنیا کے ماونٹیرز کمیونٹی کے بھی مشکور ہیں۔یا درہے لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کے لیے پہلی بار سنتھٹک اپرچر ریڈار ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔مائیکرو سیٹلائٹ ارتھ آبزرویشن ٹیکنالوجی سے ہر مربع میٹر تلاش کر سکتے ہیں۔جن بلندیوں پر ہیلی کاپٹر کی پہنچ ممکن نہ ہو وہاں یہ ٹیکنالوجی بہت کارآمد ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…