پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فضل الرحمن کو سیاسی میدان سے تکنیکی ناک آئوٹ کرنے کی کوششیں تیز،بے اثر کرنے کیلئے بڑا منصوبہ تیار

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمن کو تکنیکی طور پر ناک آئوٹ کر نے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔ ان کے سیاسی قد کاٹھ کو گھٹانے کے لئے مخالفین کوشاں ہیں ۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق جے یو آئی(ف)

کے چار سابق سینئر رہنما جنہیں گزشتہ دنوں پارٹی سے نکال دیا گیا وہ کوشاں ہیں کہ فضل الرحمان کو بے اثر کردیا جائے ۔دیکھنا یہ ہو گا کہ اگر فضل الرحمن کے خلاف کوششیں کامیاب ہو جا تی ہیں تو آیا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں جس کے وہ سربراہ ہیں۔ اس کا بظاہر جواب نفی میں ہوگا کیونکہ جب جنرل ضیا الحق کے دور میں مولانا سمیع الحق نے علیحدہ ہو کر اپنا دھڑا بنالیا تھا تو اس وقت فضل الرحمان کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آیا تھا ۔جے یو آئی سے بے دخل کئے جا نے والے رہنمائوں حافظ حسین احمد ، محمد خان شیرانی ،نصیب گل اور شجاع الملک الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن میں نام تبدیل کر نے کے لئے فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پر غور کر رہے ہیں ۔اس گروپ کا موقف ہے کہ 2013 میں ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر عبدالعزیز نے جے یو آئی کے سربراہ کو بتایا تھا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے نام سے پاکستان ہٹا کر اس کی جگہ فضل الرحمان لگا دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…